Posts

لاہور اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ریکٹر اسکیل پر 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Image
  لاہور اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ریکٹر اسکیل پر 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز شیخوپور سے 20 کلومیٹر دور تھا۔ مریدکے، فاروق آباد، گوجرانوالہ اور دیگر قریبی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی اطلاع دینے کے لیے لوگوں نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور سب کے لیے حفاظت کی دعا کی۔

بچوں کے اسپتال کے عطیات کےلیے ایک ماہ میں 124 بڑی جسامت کے کباب کھائے

Image
  رطانوی شخص نے بچوں کے اسپتال کے عطیات کےلیے ایک ماہ میں 124 بڑی جسامت کے کباب کھائے جس سے اب وہ بدہضمی کے ساتھ نفسیاتی کیفیت کا شکار ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے انجینیئر، ڈیس بریکے نے ماہِ دسمبر میں 124 کباب کھاکر 1000 برطانوی پاؤنڈ جمع کیے ہیں جو فرانسس ہاؤس چلڈرن ہوسپائس کو دیئے جائیں گے۔ اگرچہ وہ کھانے کے شوقین ہیں لیکن انہوں نے اب کھانے کے کسی چیلنج سے انکار کر دیا ہے۔ کیونکہ ایک ماہ میں 124 کباب کھانا انہیں بھاری پڑگیا ہے۔ ان کا ہاضمہ خراب ہوگیا ہے اور اب وہ جسمانی طور پر بھی ٹھیک نہیں رہا جسے نارمل ہونے میں وقت لگے گا۔ جب انہوں نے کباب کھائے تو وہ کوئی پھل اور سبزی نہیں کھا رہے تھے۔ کیونکہ ان پرسو سے زائد کباب کھانے کا پریشر تھا جس کے بعد انہیں عطیات ملنا تھے۔ تاہم اب بھی وہ کباب کھانے کے خواہش ضرور رکھتے ہیں۔

کوئٹہ کے شہری جان محمد کے گھر نئے سال پر ایک اور بچے کی ولادت ہوئی، جس کے بعد ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

Image
  تفصیلات کے مطابق جان محمد کے 60 بچوں کی ولادت 3 بیویوں سے ہوئی، ان کے 5 بچوں کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ جان محمد کے 55 بچے حیات اور صحت مند ہیں۔ جان محمد کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر ایک اور بچے کی ولادت سے بہت خوش ہیں، بچے کا نام حاجی خوشحال خان رکھا ہے، جان محمد پیشے کے لحاظ سے کمپاؤنڈر ہیں اور وہ نواحی علاقے میں اپنا کلینک چلاتے ہیں، جان محمد کی تینوں بیویاں اور بچے ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں، کثیر الاولاد شخص کو ایک اور شادی کی بھی خواہش ہے جس کے لئے چوتھی زوجہ کی تلاش جاری ہے۔ ماضی میں اپنے ایک بیان میں جان محمد نے کہا تھا کہ ان کا ہدف 100 بچوں کی پیدائش ہے اور وہ زیادہ بچوں پر اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں ۔

پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر بضد

Image
  اسلام آباد: پی ٹی آئی نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے کہ اس کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے فیصلے سے صوبائی سربراہ چوہدری پرویز الٰہی کو بھی آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی اپنے موقف پر قائم ہے اور آنے والے دنوں میں اس پر عمل کرے گی۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کی کہ پارٹی سربراہ نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اپنا سابقہ ​​ فیصلہ تبدیل کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایسی قیاس آرائیوں میں کوئی صداق ت نہیں۔ "پی ٹی آئی اب بھی اس بات پر قائم ہے کہ وہ اسمبلیاں تحلیل کر دے گی،" فواد نے کہا کہ "منصوبوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی"۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے فیصلے پر قائم رہے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے بیانات کو جلد نکالنے کے لیے ٹویٹ کریں گے۔ یہ وضاحت ان قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آئی ہے کہ سابق حکمران جماعت نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور اس سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی آگاہ کیا تھا۔ فواد نے کہ...

مرغی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

Image
  سویابین کے کنٹینرز  پورٹ پر پھنسے ہونے کے باعث  مرغی  کی فیڈ تیار کرنے والی فیکٹریاں کئی ماہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ صدر پولٹری ایسو سی ایشن اشرف چوہدری کا کہنا ہے کہ سوبا بین کی عدم دستیابی کے باعث رائیونڈ روڈ لاہور پر واقع بڑی فیڈ فیکٹری بند کی جا رہی ہے جبکہ کئی چھوٹی فیڈ ملز بند کر دی گئی ہیں۔ اشرف چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی اجازت کے باوجود سویابین سے بھرے کنٹینرز کا پورٹ پر پھنسے رہنا حیران کن ہے۔صدر پولٹری ایسو سی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ مچھلی سے حاصل فیڈ بہت مہنگی ہے، ہر کمپنی مچھلی سے فیڈ تیار نہیں کر سکتی۔

نیا سال آتے ہی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

Image
    لاہور  میں  مرغی  کے  گوشت  کی قیمت میں مزید  اضافہ  کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج  مرغی  کی فی کلو قیمت میں 12 روپے  اضافہ  کیا گیا ہے۔شہر میں گزشتہ 2 روز کے دوران 60 روپے فی کلو کا  اضافہ  ہو چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج فی کلو  مرغی  کی قیمت 509 روپے ہو گئی ہے اور  مرغی  کے صاف  گوشت  کی قیمت 550 روپے کلو سے بھی زیادہ ہے۔ مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 ماہ میں  مرغی  کی فی کلو قیمت میں 2 سو روپے کا  اضافہ  ہوا ہے۔

فیصل آبادکا شہری ہاتھ میں اینٹ پکڑے گھنٹہ گھر پر چڑھ گیا

Image
  پولیس اور ریسکیواہلکار مسلسل کوششوں سے  شہری  کو نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے ۔شہریوں نے ریسکیو اہلکاروں کی اقدام کو خوب سراہا،،،دکانداروں سمیت عوام کی بڑی تعداد  گھنٹہ   گھر  کےپاس جمع ہوگئے۔ ریسکیواہلکاروں نے  شہری  کو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کی  شہری  سے تفتیش جاری ہے ۔تاہم ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ  شہری  کا دماغی توازن ٹھیک ہے یا نہیں ۔