ملک کے بیشتر شہروں میں سرما کی پہلی بارش اور برف باری موسم مزید سرد ہو گیا


 بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ مری میں پہلی برفباری کے بعد انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی۔


کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نوشکی میں بارش سے دوسے نالہ میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شب سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ مستونگ، قلات، تربت، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ اور مکران سمیت مختلف مقامات پر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

Comments

Popular posts from this blog

لاہور اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ریکٹر اسکیل پر 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کوئٹہ کے شہری جان محمد کے گھر نئے سال پر ایک اور بچے کی ولادت ہوئی، جس کے بعد ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

بچوں کے اسپتال کے عطیات کےلیے ایک ماہ میں 124 بڑی جسامت کے کباب کھائے