پنجاب کے محکمہ لوکل گورنمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ فیصل آباد میں پیدائش کی رجسٹریشن مہم کے صرف 10 دنوں میں 50 ہزار سے زائد نومولود بچوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ صرف لاہور ڈویژن میں تقریباً 34,672 نومولود رجسٹرڈ ہوئے۔ فیصل آباد 10 دنوں میں 50,184 نومولود بچوں کی رجسٹریشن کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 9 ہزار 362، سرگودھا میں 18 ہزار 111 اور ڈیرہ غازی خان میں 36 ہزار 850 بچے رجسٹرڈ ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ میں 12,350، ساہیوال میں 21,301، گجرات میں 13,402، ملتان میں 43,822 اور بہاولپور میں 22,905 نومولود رجسٹرڈ ہوئے۔ میونسپل سیکرٹری مبشر حسین نے کہا کہ مہم کے دوران پیدائش کے اندراج کی شرح فیصل آباد میں سب سے زیادہ تھی، جہاں 50,184 بچوں کو پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ مجموعی طور پر، مہم میں 10 دنوں کے اندر 126,717 لڑکیاں اور 136,242 لڑکوں کی رجسٹریشن کی گئی. # capitaltv_pak #Faisalabad #newbornbaby